اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات پر نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 75واں یوم وفات ہے. پوری قوم آج کے روز قائد اعظم کی برصغیر کے مسلمانوں کے حقوق کے لیے انتھک جدوجہد، دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجعقیدت پیش کرتی ہے۔ قائد اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا،قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی، مذہبی اور عددی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں،پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں جتنا آج قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ، آج کے دن ہم قائد کی روح سے کئے گئے عہد کی تجدید کریں کہ ہم اتحاد،تنظیم اور یقین محکم کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔