• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملز مالکان 140 روپے کلو چینی فروخت کرینگے، پنجاب حکومت سے معاہدہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ،معاہدہ بھی ہو گیا، وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔ 

جس میں میں طے پایا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے کلو چینی فروخت کریں گے۔

وزیراعلی ٰ محسن نقوی سے کامرس چیمبرز کے صدور کی اہم ملاقات، 1000اسکولوں کا انتظام مسلم ہینڈز کو دینےکا فیصلہ ،کابینہ اجلاس آج ملتان طلب کرلیا گیا.

وزیراعلیٰ نے کہا حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی ، ملاقات میں کرشنگ سیزن28اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شوگر ملزمالکان نے بتایا ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔

 وفد میں ہارون اختر،ذکا اشرف،فواد مختار اوردیگر شامل تھے۔صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویراورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اہم خبریں سے مزید