اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ای او بی آئی کیس پر منگل 12ستمبر کو سماعت کرے گا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ اے ملک بھی شامل ہوں گے۔