اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) مری روڈ پر مارگلہ ٹائون کے سامنے انڈر پاس کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو متاثر ہو رہا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا مؤقف ہے کہ سٹرکچر مکمل ہو گیا ہے ۔لوپس پر کام جاری ہے۔راول ڈیم چوک سے ترامڑی چوک تک پارک روڈ کی کشادگی کا کام بھی سست رو ی کا شکار ہے۔ سی ڈی اے نے سات کلومیٹر لمبی اس سڑک کی کشادگی کا ٹھیکہ ایک ارب 91کروڑ ر وپے میں د یا ہے۔ اس کی ڈیڈ لائن 15دسمبر ہے مگر اس کی تکمیل ممکن نظر نہیں آتی۔ سی ڈی اے حکام کا موقف ہے کہ اس روڈ پر بجلی ‘ گیس اور فون کی سروسز کی منتقلی کا مسئلہ آڑے آ رہا ہے۔