• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسیم شاہ اور حارث کی جگہ شاہ نواز دھانی اور زمان خان طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایشیا کپ کرکٹ میں پاکستان کو فائنل میں کوالی فائی کرنے کے لئے بدھ کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔ پاکستان کے صف اول کے فاسٹ بولروں نسیم شاہ اور حارث رؤف کی میچ میں شرکت مشکو ک ہے۔ حارث رؤف اور نسیم کی انجری کی وجہ سےپاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولرکے لئے طلب کرلیا ہے۔نسیم شاہ اور حارث روف بھارت کے خلاف میچ میں فٹنس مسائل دے دوچار ہوئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور انکی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔حارث روف اور نسیم شاہ کا میڈیکل پینل معائنہ جاری رکھے گا۔اے سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کو متبادل کھلاڑیوں کے لئے درخواست دے گی ۔اگر نسیم شاہ یا حارث روف اگلے سات دن کے اندر ٹورنامنٹ سے باہر ہوتے تو انکے متبادل کے لئے درخواست دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید