اسلام آباد (پی پی آئی)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ میں 5 روز باقی رہ گئے.
چیف جسٹس عمر عطابندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے، 17 ستمبر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔
قبل ازیں نامزد چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور سپریم کورٹ کے ججز 14ستمبر کو عشائیہ دینگے۔
پی پی آئی کے مطابق چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز و وکلارہنماشرکت کرینگے۔