• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس چوری روکنے کیلئے 31 مشتبہ ملوں میں سائبر لاک لگا دئیے،جنرل منیجرسوئی گیس لاہور

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی گیس لاہور کے جنرل منیجر بلال اصغر نے کہا ہے کہ گیس چوری روکنے کے لئے 31مشتبہ ملوں میں سائبر لاک لگا دئیے ہیں جن میں ٹیکسٹائل اور سٹیل ملیں شامل ہیں، اس اقدام سے گیس چوری میں کمی ہو گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے سنئیر افسران محمد خرم، شہزاد احمد، رانا عابد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون شروع ہو گیا ہے، 40ٹیمیں تشکیل دی ہیں جس کے دوران 180گیس چوروں کو پکڑ کر مقدمات درج ہو گئے ہیں اور کروڑوں روپے بل چارج کئے گئے، گزشتہ سال گیس چوری کے خلاف کارروائیوں سے ایک ارب 40کروڑروپے بچتہوئی، سوئی گیس لاہور کے لائن لاسز دس فیصد ہیں، گیس قلت کی وجہ سے گھریلو صارفین کو صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم ہو گی، کمپریسر کے خلاف مہم جاری ہے اور کمپریسر استعمال پر کنکشن منقطع کردیں گے۔
لاہور سے مزید