راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی رہنما عامر فدا پراچہ , نائب صدور پنجاب رانا رفاقت علی خان ، ملک خالد نواز بوبی , سٹی صدر راجہ کامران، چوہدی افتخار احمد راجہ خالد محمود راجہ الطاف حسین بابر جدون سمیت دیگر عہدداروں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ راولپنڈی کو پھر سے پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ بنانے کے لئے پر عزم ہیں۔ قومی انتخابات ہوں یا بلدیاتی ، پیپلز پارٹی راولپنڈی شہر میں کلین سویپ کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کر چکی ہے ۔