• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کلثوم نواز کی پانچویں برسی منائی گئی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر سینئر نائب صدور چوہدری بابر، صابر راجپوت،ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ، سلمان درانی ملک عالم کاسی سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی، نائب صدر سلیم پانیزئی، ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی، سعداللہ ترین ، خرم جدون ودیگرنےبیان میں مادر جمہوریت کلثوم نوازکو ان کی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام گزشتہ روز مادر جمہوریت کی برسی نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ بیان میں کہا گیا کہ مادر جمہوریت کلثو م نواز کی بہادری، سیاسی بصیرت اور جدوجہد تاریخ کا ایک ناقابل فراموش باب ہے جنہوں نے وقت کے ظالم کو للکارا اور نوازشریف کا دلیری سے ساتھ دیا اور مشکل وقت میں سیاسی میدان میں جو شاندار کردار نبھایا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر افسوس دنیا سے رخصت ہوتے وقت ان کے پیاروں کو ان سے دور کردیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید