سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آگے الیکشن آرہے ہیں، کوئی چاہے یا نہ چاہے، الیکشن کوئی نہیں روک سکتا، آج نہیں تو کل الیکشن ہونگے، 90نہیں تو 100، سو نہیں تو 120دن میں ہونگے، ہم تیار، جیالے تیار ہیں، محنت، جدوجہد شروع کررہے ہیں، ہر صوبے، ہر علاقے میں جائیں گے اور پاکستان کے عوام کےلئے پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔ دیوار پر لکھا ہوا ہے کہ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی، سب نے کرکٹر کو بھگتا، سب نے توبہ کی، اس کو تو واپس نہیں آنے دینگے، ہم خان صاحب کی طرح جھوٹے دعوے نہیں کرتے،پاکستان عجیب ملک ہے، یہاں عدالت اور منصف انصاف نہیں دلواتے، ڈیم بنانے والے اور اس کے بعد آنیوالے دو جج صاحبان نے ضد پکڑی ہوئی تھی کہ غریبوں کے گھر منہدم کروائینگے، لاہور اور اسلام آباد کے اسپتال سکھر کے اسپتالوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ وہ جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں انسداد تجاوزات آپریشن سے متاثرہ لوگوں میں پلاٹس کے مالکانہ حقوق تقسیم کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔