• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز کی واپسی، سیاسی ہلچل، ن لیگ قائد 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، شہباز شریف، کسی ایک کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہے، ہر کسی کیلئے نہیں، بلاول

لندن، سکھر، لاہور (مرتضیٰ علی شاہ، ایجنسیاں، بیورو رپورٹس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کے اعلان کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی، مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے بتایا ہے کہ ن لیگ کے قائد نوازشریف 21اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان انکا فقیدالمثال استقبال کریگا، ملک اور معیشت دوبارہ اسی طرح ترقی کریگی جہاں 2017 میں پاکستان کو نواز شریف نے چھوڑا تھا،سازشی عناصر کے احتساب کی بات پاکستان میں کرینگے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی اسلحہ نہ صرف خیبرپختونخواہ کے دہشت گردوں بلکہ ہمارے کچے کے علاقوں تک پہنچ گیا ہے، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید اور چیئرمین پی ٹی آئی کو کیا اندازہ نہیں تھا کہ دہشت گردوں کو دوباہ آباد کرینگے تو انہیں فاٹا سے کراچی پہنچنے میں کتنی دیر لگے گی، دہشت گرد دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، اس وقت کسی ایک کیلئے تو لیول پلیننگ فیلڈ ہے، ہر ایک کیلئے نہیں، یہی میرا اعتراض ہے، معاشی مسائل کا حل عوامی راج ہے اور وہ صرف الیکشن کے ذریعے ممکن ہے، پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو اتحادیوں کی جڑیں کاٹنے والا قرار دیتے ہوئے کہا ایک جانب آپ اپنے لوگوں کو فنڈ دیتے رہے دوسری جانب کہتے رہے کہ ملک دیوالیہ ہورہا ہے، دوغلی سیاست نہیں چلے گی، آپ کو اپنی نااہلیوں کا اعتراف کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور خواجہ آصف سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کیساتھ بھرپور مشاورت کیساتھ فیصلہ ہوا ہے، اسکے مطابق 21 اکتوبر کو قائد نواز شریف واپس وطن پہنچیں گے۔ وطن واپسی پر ان کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 2018 کے جھرلو انتخابات کے نتیجے میں وہ تسلسل نہ ٹوٹتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔ ان سے سوال کیا گیا کہ سازش کرنے والے عناصر کا احتساب ہوگا تو انہوں نے کہا کہ اس پر پاکستان پہنچ کر بات ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید