کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن لاہور وائٹس کے سعد نسیم نے سیزن کی پہلی فرسٹ کلاس ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔ لاہور وائٹس قذافی اسٹیڈیم میں لاہور بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں432رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے221رنز بنائے ۔ کھیل کے اختتام پر لاہور بلوز نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ پر 61 رنز بنائے تھے ۔ پنڈی اسٹیڈیم میں راولپنڈی کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں144رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فاسٹ بولر ثمین گل نے51رنز دے کر8وکٹیں حاصل کیں۔ فاٹا نے اپنی دوسری اننگز میں225رنزچھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ سلمان خان نے110رنز اسکور کیے ۔ راولپنڈی ریجن کو جیتنے کیلیے400رنز کا ہدف ملا ہے اور کھیل ختم ہونے پر اس نے بغیر کسی نقصان کے16 رنز بنائے تھے۔