لاہور(ٹی وی رپورٹ) سانحہ نو مئی کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 14 مقدمات کی تفتیش مکمل کرلی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دس نامزد مقدمات میں قصور وار قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع جے آئی ٹی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مرکزی مقدمہ 96/23 کا چالان دو ہزار صفحات پر مشتمل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیا سے متعلق چار سو سے زائد شواہد ملے، گرفتار ملزمان کے بیانات اور نشاندہی پر چیئرمین کو گنہگار قرار دیا گیا۔ جے آئی ٹی حکام کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں براہ راست ملوث 80 ملزمان کے بیانات میں سازش کا عنصر واضح ہوا، نو مئی کے واقعات پر دوران تفتیش براہ راست سازش کے شواہد بھی ملے، چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے بیانات حالات سے متضاد پائے گئے۔جے آئی ٹی کے مطابق دیگر نو مقدمات میں بھی ٹھوس شواہد کی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی گنہگار قرار پائے، چودہ مقدمات کا چالان جلد عدالت میں جمع کرادیا جائے گا۔