• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا دورہ گوادر، تجارتی وحکومتی نمائندوں سے مذاکرات

گوادر(اکبر جندانی/ نامہ نگار) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دورہ گوادر کے موقع پر گوادر کے سیاسی رہنماؤں، گوادر ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں اور حکومتی اور نجی شعبے کے مختلف رہنماؤں سے تعمیری مذاکرات کئے،ڈونلڈ بلوم نے گوادر بندرگاہ کا دورہ بھی کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ امریکا کے عزم کو ، جو ایک مستقل اور مضبوط شراکت داری ہے،اجاگر کرنے کیلئے بارہ ستمبر کو گوادر، بلوچستان کا دورہ کیا۔اس دورے کے دوران ترقی، تجارت اور تجارتی تعلقات کومہمیز دینے کیلئے مواقعوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ اس دورے کے کامیاب نتائج کو بروئے کار لایا جا سکے جن کا محور پاک-امریکہ دو طرفہ تعلقات ہیں۔امریکا اور بلوچستان کے درمیان کامیاب تعلق کی طویل تاریخ ہے۔ گزشتہ سال آنے والے تباہ کن سیلاب کےبعد امریکا نے خوراک اور اشد ضروری رقم کے ذریعے چھ لاکھ اکسٹھ ہزارافراد کی اعانت کی اور نوے ہزار بچوں کو بھوک کے خطرے سے نمٹنے کیلئے کھانا فراہم کیا ۔ گزشتہ سال کے دوران امریکی اعانت سے اکتالیس مراکز صحت کی کامیابی سے تجدید کی گئی۔ تعلیم کے میدان میں امریکی اعانت سے بی یو آئی ٹی ای ایم ایس اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں پروگراموں کو فروغ دیا گیا ، اس طرح بلوچی اور مختلف دوسری زبانوں کی تدریس اور تعلیمی مواد کو ترقی دے کر آئندہ نسل کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا گیا۔اپنے دورے کے دوران سفیر بلوم نے سیاسی رہنماؤں، گوادر ایوان ہائے صنعت و تجارت کے نمائندوں اور حکومتی اور نجی شعبے کے مختلف رہنماؤں سے تعمیری مذاکرات کئے۔ سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقات میں سفیر نے معاشی نمو، آفات کے دوران مدد اور تیاری ، سیکورٹی، اور امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بلوچستان کی ترقی کیلئے امریکی اعانت کا اعادہ کیا، اوران اقدامات کا ذکرکیا جن کے ذریعے پاکستان سرمایہ کاری کیلئے اپنے ہاں ماحول کو بہتر بنا سکتا ہے۔گوادر ایوان ہائے صنعت و تجارت کے ارکان سے اپنی ملاقات میں سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان عوامل پر توجہ مرکوز کی جن کے ذریعے خطے میں کاروبار، نقل و حمل، سیاحت، ماہی گیری اور سمندرسے متعلقہ معاشی شعبوں میں امریکی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید