اسلام آباد ( آن لائن ) 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیب تحقیقاتی ٹیم کو طلبی کے نوٹس پر جوابی خط ارسال کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا۔ ان کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس کا کچھ علم ہے نہ ہی کوئی معلومات، القادر ٹرسٹ کیس میں گواہ بھی نہیں ہوں، طلبی کا نیب نوٹس غیر قانونی ہے واپس لیا جائے۔نیب نے انکو منگل کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔