لندن (مرتضیٰ علی شاہ )ن لیگ کےقائداور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سینئر ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ساس کے زیر اثر رہ کر فیصلے سنایا کرتے تھے، ان کی ساس پی ٹی آئی کی کٹر حامی ہیں ۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ جسٹس عمر عطا بندیال کو صرف چار دن رہ گئے ہیں آپ ان کی legacy(میراث) کوکیسے دیکھتے ہیں ، اس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ ان کی میراث کے بارے میں ان کی ساس ہی بتاسکتی ہیں ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی میراث کوعمران کے حامی جج کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔