لاہور(آصف محمود بٹ) امریکہ نے پنجاب میں 40پاکستانی طلباء کو ممتاز اسکالرشپ سے نواز دیا۔ لاہور میں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کیا ہے کہ خوشی ہے طلباء پاکستان کے مستقبل کے رہنما کے طور پر پیشہ ورانہ عزائم کا ادراک کر سکیں گے انھوں نےگزشتہ روز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ڈائریکٹر جنرل برائے انسانی وسائل کی ترقی عائشہ اکرام اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کے ساتھ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے 40 اعلیٰ تعلیم یافتہ پاکستانی انڈرگریجویٹ طلباء کو وظائف دینے کے لیےمنعقدہ پروگرام میں شرکت کی۔یو ایس ایڈ کے ’’میرٹ اینڈ نیڈز بیسڈ‘‘ اسکالرشپ پروگرام (MNBSP) کے ذریعے ممکن بنائے گئے۔ یہ وظائف پنجاب کی سات یونیورسٹیوں میں طلباء کو اپنی ڈگریاں مکمل کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم تمام سماجی اقتصادی پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء کو 21ویں صدی میں مقابلہ کرنے اور کامیاب ہونے کے لیے درکار علم اور مہارتوں کو فروغ دینے کے قابل بناتی ہے۔ ہمیں ان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں مدد کرنے پر خوشی ہے تاکہ وہ پاکستان کے مستقبل کے رہنما کے طور پر اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ عزائم کا ادراک کر سکیں۔