• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی سستی نہ کی تو اسلام آباد مارچ و پہیہ جام ہوگا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں سستی نہ کی گئی تو اسلام آباد مارچ اور پہیہ جام کے آپشنز موجود ہیں، جماعت اسلامی آئینی مدت میں الیکشن کے انعقاد کے لئے سپریم کورٹ جارہی ہے۔تیمرگرہ دیر پائیں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف تحریک کے دوسرے مرحلے کے دوران چاروں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے ہوں گے۔ جماعت اسلامی کی عوامی تحریک کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت بجلی چوروں اور سمگلر مافیا کے خلاف ایکشن لینے پر مجبور ہوئی، قوم متحد رہی تو مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ کامیاب ملک گیر شٹرڈاؤن کے بعد حکومت کو آئی پی پیز اور آئی ایم ایف سے معاہدوں پر نظرثانی کرانے کا بہترین جوازمیسر تھا۔
اہم خبریں سے مزید