• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA مالی بحران، نجکاری کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے مالی بحران کا شکار ہے، کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جا ئے۔انہوں نے یہ ہدایت پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن سے متعلق اجلاس کی صدارت کے دوران دی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو پی آئی اے کی نج کاری اور دیگر معاملات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ صارفین کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی سفر کی فراہمی کے لیے قومی ائیرلائن کی جلد نجکاری نا گزیر ہے۔وزیراعظم نے فواد حسن فواد کو اپنی ٹیم میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور وزارت نجکاری کے زیر نگرانی پی آئی اے کی نجکاری کے عمل کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے گزشتہ روز نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے ملاقات کی۔

ملک بھر سے سے مزید