• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، بدھ خانقاہوں، مزاروں کی بحالی 7.6 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی، امریکی قونصل جنرل

لاہور(آصف محمود بٹ ) لاہور میں امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز نے کہا ہے امریکہ نے بدھ خانقاہوں، ہندوؤں کی یادگاروں، صوفی مزاروں اور مغلیہ سلطنت کے آثار کی بحالی کے لیے کل 7.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔امریکی مشن کولاہور کے شاندار تاریخی قلعے کے تحفظ کے لیے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور آغا خان کلچرل سروس پاکستان کے ساتھ شراکت پر فخر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہی قلعہ لاہور کے دورہ کے دوران وہاں امریکی امداد سے چلنے والےمغلیہ سلطنت کے آثار کی بحالی کے پراجیکٹ پر بریفنگ کے بعد کیا۔ کرسٹن ہاکنز نے کہا کہ شاہی قلعہ لاہور پنجاب اور پاکستان کی ثقافت سے مالا مال تاریخی اور مذہبی ورثے کی علامت ہے۔ 2001سے، امریکہ نے پاکستان بھر میں AFCP ثقافتی تحفظ کے 32 منصوبوں کی حمایت کی تھی جس میں مذکورہ پراجیکٹس شامل ہیں۔ امریکی قونصل جنرل نے شاہی قلعہ لاہور میں امریکی حکومت کے فنڈ سےثقافتی تحفظ کے منصوبے پر پیشرفت دیکھیں۔
اہم خبریں سے مزید