اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے گذشتہ روز مقدمات کی سماعت کے دوران وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ʼʼ کہا گڈ ٹو سی یو آل مائی فرینڈز ،انہوں نے کہا کہ شکرگزار ہوں اللہ نے مجھ سے ملک اور انصاف کی خدمت لی، چیف جسٹس نے حافظ ایس اے رحمان ایڈوکیٹ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا سب کا موقف تحمل سے سننا ہمارا فرض ہے ، میڈیا کے ساتھیوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے مستعد رکھا، ہم نے ہمیشہ میڈیا کی تنقید کو ویلکم کیاہے، اللہ کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ سے ملک و قوم اور انصاف کی فراہمی کے لئے خدمت لی،میں نے اللہ کے سامنے سرخرو ہونے کے لیے اپنا فریضہ ادا کیا ہے ،آج بروز ہفتہ جسٹس عمر عطا بندیال کا بطور چیف جسٹس آخری دن ہو گا۔