ملتان(سٹاف رپورٹر)صدر ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں راشد اقبال نے چیئرمین FBRاور ممبر کسٹمز کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ کسٹمز کلکٹریٹ آفس الگ الگ ہونے کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے علاقے میں تجارت اور صنعت بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ہم نے اس سے پہلے بھی حکام کی توجہ اس معاملے کی طرف دلائی ہے کہ ملتان ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ایک مکمل طور پر فعال ادارہ تھا جو اپریزمنٹ اور انفورسمنٹ دونوں سے متعلق کسٹم آپریشنز کی نگرانی کرنے کا ذمہ دار تھا اور ملتان میں ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ (انفورسمنٹ) اور ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ (اپرائزمنٹ) فیصل آباد کی علیحدگی سے جنوبی پنجاب کے کاروباروں کے لیے کافی چیلنجز کھڑے ہو گئے ہیں۔