• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی معاشی استحکام کیلئے حکمت عملی قومی سیرت کانفرنس کا موضوع قرار

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) 48ویں قومی سیرت النبیؐ کانفرنس بارہ ربیع الاول 29ستمبر 2023ء پاک چائنا فرینڈ شپ آڈیٹوریم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امسال قومی سیرت النبیؐ کانفرنس کا موضوع ’’ملکی معاشی استحکام کیلئے حکمت عملی‘ سیرت النبیؐ کی روشنی میں‘‘ ہو گا۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ مہمان خصوصی ہونگے جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اختتامی اجلاس میں شرکت کرینگے۔ اس کانفرنس میں ملک بھر کے جید علماء‘ مشائخ‘ اسلامی ممالک کے سفراء بھی مدعو ہونگے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد بطور میزبان خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے۔ مقابلہ مقالات و کتب سیرت کیلئے وزارت کو موصول ہونے والے تمام مقالات و کتب کو ابتدائی طور پر وزارت کی سطح پر ایک سکروٹنی کمیٹی مقابلے کے شرائط و ضوابط کے مطابق پرکھے گی۔ سال 2023ء کے مقابلہ کتب و سیرت و نعت کیلئے 137کتب موصول ہوئی ہیں جن میں 31خوش نصیبوں کو انعامات سے نوازا جائیگا جبکہ 94مقالات سیرت موصول ہوئے ہیں جن میں انعامات حاصل کرنے والوں کی تعداد 35ہو گی۔ کانفرنس کے موضوع کی مناسبت سے متعدد عنوانات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید