• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، جمہوریت اور فوج، محمد علی درانی کا 3 نکاتی قومی اتفاق رائے فارمولا

لاہور(این این آئی)سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات محمد علی درانی نے ’’پاکستان، جمہوریت اور فوج‘‘ کے تین نکات پر مبنی قومی اتفاق رائے کا فارمولا پیش کردیا جسکا مقصد وسیع اعتماد سازی کے عمل کو فروغ دیکر تمام اسٹیک ہولڈرز کو سازگار انتخابی ماحول کی فراہمی پر جمع کرنا اور مارچ سے قبل اسمبلیوں کے وجود کو مکمل کرنا ہے، قومی اتفاق رائے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان میں ملکی سالمیت ، معیشت اور دہشت گردی پر سیاست نہ کی جائے۔ اپنے بیان میں محمد علی درانی نے کہاکہ ملک کو درپیش سنگین بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے سیاسی استحکام اولین شرط ہے جو صرف اس صورت ممکن ہے کہ ’’پاکستان، جمہوریت اور فوج‘‘ کیخلاف سیاست نہ کی جائے بلکہ سیاست کو سیاسی جماعتوں، آئین کے دائرے اور عوامی مسائل کے حل کے ایجنڈے کی طرف واپس لایاجائے۔ پاکستان جمہوری عمل اور جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں وجود میں آیا لہٰذا جمہوری تسلسل کو یقینی بنا کر اور ہر سطح پر عوام کو جمہوری حقوق دے کر ملک کو مضبوط بنایاجائے۔
اہم خبریں سے مزید