• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ کی تاخیر

کراچی(افضل ندیم ڈوگر)پاک چین اکنامک کوریڈور کے تحت چین کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح میں مزید 6 ماہ کی تاخیر سامنے آئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی نے "جنگ" سے ملاقات میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئے گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح رواں ماہ ہونا تھا تاہم اس میں ٹیکنیکل بنیادوں پر تاخیر ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ کا ساز و سامان اورتکنیکی آلات چین سے پاکستان پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ بحری راستے سے چین سے گوادر آنے والا سامان رواں ماہ پہنچنے کی توقع ہے۔ خاقان مرتضی کے مطابق چینی اتھارٹیز کی جانب سے گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کیلئے مارچ 2024 کا وقت دیا جا رہا ہے۔ نیا گوادر ایئرپورٹ فعال ہونے کے انتظامات کی تکمیل میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔ نیا گوادر ایئرپورٹ گوادر کے موجودہ ہوائی اڈے سے 26 کلومیٹر شمال مشرق کی جانب واقع ہے اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے 3000 ایکڑ زمین دی گئی۔ نئے اسلام اباد ایئرپورٹ کی طرح گوادر ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہے۔
اہم خبریں سے مزید