کراچی(اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے دوسرے دن اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں راولپنڈی اور لاہور ریجن وائٹس کے درمیان میچ میں صرف 10.3 اوورز کا کھیل ہوسکا۔ لاہور ریجن وائٹس نے تین وکٹوں پر407 رنز بنائے تھے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں دوسرے دن کراچی وائٹس نے مزید 16.2 کےکھیل میں پانچ وکٹوں پر 203رنز بنائے تھے۔ عمیر بن یوسف 84 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شعیب اختر اسٹیڈیم پنڈی میں بارش کے سبب کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ ایبٹ آباد میں لاہور بلوزکے خلاف فاٹا کی ٹیم 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کھیل کے اختتام پر لاہور بلوز نے چار وکٹوں پر 83 رنز بنائے تھے۔