لاہور(خصوصی نمائندہ)نواز شریف کی واپسی کیلئے راناثناء کی نئی ذمہ داریاں،اجلاس دوپہرایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا، مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے،پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے پنجاب کا تنظیمی اجلاس آج 18ستمبر کو طلب کرلیا۔
دوپہر ایک بجے مقامی ہوٹل میں ہوگا جس میں چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
اجلاس کا ایجنڈا قائد نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی کے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے ہوگا۔
اس حوالے سے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیر اپنے قائد میاں نواز شریف کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، نواز شریف کے شیر اپنے قائد کا تاریخی استقبال کریں گے۔