لاہور (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی زیر صدارت یوتھ کوآرڈینٹرز کا اہم مشاورتی اجلاس اتوار کے روز یہاں ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میںلاہور سے خواتین اور مرد یوتھ کوآرڈینیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پرنوجوانوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگائے، یوتھ کوآرڈینٹرز نے مریم نواز اور حمزہ شہبازکے حق میں بھی نعرے لگائے۔مریم نواز نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جماعت ہے، فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد مسلم لیگ (ن)کو یوتھ کی نمائندہ جماعت بنا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے، ہمارے مستقبل کو سنوارنے میں محمد نوازشریف کے مخلصانہ جذبوں کو یاد رکھتے ہیں ۔