• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریض 634ہوگئے، کلر سیداں میں تین شناخت

راولپنڈی،کلر سیداں ( اپنے رپورٹرسے،نمائندہ جنگ) ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 634ہوگئی۔84متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر51ایف آئی آر درج کرائی گئیں ہیں جبکہ سات چالان کئےگئے،ایک جگہ کو سیل کیا گیا۔ ایک لاکھ 52 ہزار جرمانہ کیا گیا۔دریں اثناء یوسی دوبیرن کلاں میں نلہ مسلماناں کا 26سالہ رہائشی ڈینگی کا مریض نکل آیا۔ تحصیل کلر سیداں کے 3مزید مریضوں میں بھی ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید