• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ کیلئے کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا وقت، نہ بابر پر تنقید درست، مصباح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی کارکردگی پر صرف بابراعظم کو نشانہ بنانا درست نہیں ،کیا 228 رنز اکیلے کپتان نے بنانے تھے؟بابراعظم کیساتھ 10 کھلاڑی بھی کھیل رہے تھے ۔ عالمی کپ کیلئے پاکستان ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کا وقت نہیں۔ غلطیاں ضرور ہوئی ہیں، لیکن یہی ٹیم بہتر ہے، تاہم پرفارمنس بہتر کرنی ہے، اس ناکامی سے پاکستان کا اعتماد ضرور متاثر ہوا ہے، ٹیم ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلی ہے، امید ہے یہی ٹیم عالمی کپ میں بہتر کرے گی۔ مکی آرتھر انگلینڈ میں کیوں ہیں، نجم سیٹھی سے پوچھنا چاہیے، شاداب نے ماضی میں بہترین پرفارمنس دی ہیں۔ پیر کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ایک نیا ایونٹ ہے، کنڈیشن مشکل ہوگی، ایشیا کپ کی بری کارکردگی سے ٹیم کو ڈینٹ پڑا ہے، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم کو اس صورتحال سے نکلنا ہو گا ۔ایک بری پرفارمنس پر پینک بٹن نہ دبائیں،یہی ٹیم نمبر ون بھی بنی ہے۔ ٹیم میں تبدیلی کے حوالےسے جواب سلیکشن کمیٹی دے گی۔

اسپورٹس سے مزید