• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر آئین کی عملداری کے بھرپور حامی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کی تکالیف کا ادراک ہے، مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری سے عوام کو ریلیف ملے گا، انتخابات نہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انتخابات کے نتیجہ میں بننے والی حکومت کو اقتدار منتقل کر دیں گے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کروں گا، نواز شریف کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، ان کا معاملہ عدالت میں ہونے پر عدالتیں ہی اس پر فیصلہ کریں گی، انتظامی اقدامات کے باعث ڈالر کی قیمت میں کمی، کھاد، چینی سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کی سمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف آئین کی عملداری کے بھرپور حامی ہیں، سویلین اداروں کی استعدادکار میں اضافہ اور کارکردگی میں بہتری پر توجہ مرکوز ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید