• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول کی سالگرہ جمعرات کو ہوگی، 35 سال کے ہوگئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کا21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی35ویں سالگرہ سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منانےکا اعلان، سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سالگرہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماوں و کارکنان کی جانب سے سندھ کے تمام اضلاع میں21ستمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریبات میں کیک کاٹے جائینگے۔ سالگرہ تقریبات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کی مضبوطی اور ملک اور عوام کی بہتری کے لئے کردار ادا کرنے پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید