• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج سینیٹر حافظ حمداللہ کی عیادت کی ، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بم دھماکوں اور حملوں سے ڈرایا یا مرعوب نہیں کیا جاسکتا،ہماری تاریخ لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ ہم پہلے بھی اسلام ملک اور امن کیساتھ کھڑے تھے آج بھی وہی ہیں۔ ہمارے رہنما اور کارکنان جرات واستقامت کا پہاڑ ثابت ہوئے ۔ حافظ حمداللہ ہمارا سرمایہ ہیں ، اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔ حافظ حمداللہ پر ہونے والا حملہ بربریت کی انتہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کے دیگر زخمیوں کی بھی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ عیادت کے موقع پرمولانا راشد محمود سومرو، انجینئر ضیاء الرحمان ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ، مولانا محمد غیاث ، سمیع سواتی، حاجی امین اللہ،مولانا حماد اللہ شاہ ، شرف الدین اندھڑ ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، جمال کاکڑ ودیگر بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید