کراچی(اسد ابن حسن) ایف ائی اے کراچی میں ہنڈی حوالہ، کرنسی اسمگلنگ اور چینی اسمگلنگ خاص طور پر سٹہ مافیا کے حوالے سے تشکیل دی جانے والی دو کمیٹیوں نے کام شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ کمیٹیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم نے ڈائریکٹر کے احکامات پر کمیٹیوں کی تشکیل کے دو علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن 11 ستمبر کو جاری کیے تھے۔ چینی کی اسمگلنگ اور اس کے حوالے سے سٹہ مافیا کی نشاندہی کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک سرکل کی دو رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کے سربراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر جبار مہندرو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملائکہ مختیار ہییں۔