• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایجنسیوں کا پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچ کو سکیورٹی دینے سے انکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارتی سیکورٹی ایجنسیز نے پاکستان کے ایک اور میچ کو سیکورٹی دینے سے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔ حیدرآباد دکن میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا وارم اپ میچ بند دروازوں کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے مطابق 28 ستمبر کو ہندو تہوار جبکہ 29 ستمبر کو عید میلادالنبی کا تہوار آرہا ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی کی وجہ سے میچ میں شائقین کرکٹ کا داخلہ بندکردیا گیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان وارم اپ میچ 29 ستمبر کو کھیلا جانا ہے، جس کے ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ، یہ رقم واپس کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید