پشاور (جنگ نیوز)آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کے چیئر مین حاجی محمد اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے یونین عہدیداروں پیسکو اور پولیس پر مشتمل ٹاسک فورس کی بجلی چوری ، کنڈامافیا اور پیسکو کے نادہندہ صارفین کے خلاف آپریشن جاری ہے.چیف ایگزیگٹو آفیسر پیسکو قاضی محمد طاہرکی ہدایات پر چیف انجینئر کمرشل گوہرعلی بنگش اور ٹاسک فورس کے انچارج طاہر معین کی زیر نگرانی آپریشن کے آغاز سے اب تک صوبہ بھر میں مجموعی طور پر بجلی چوری میں ملوث افراد پر 13،44، 82،267 روپے جرمانے عائد کئے گئے ۔جبکہ 1127 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیاہے ۔3500 سےزائد کنڈے ہٹا دئے گئے اور 1687ایف آئی آر کی اندراج کیلے متعلقہ پولیس سٹیشنز میں درخواستیں جمع کرادی گئی ۔