پشاور(خصوصی نامہ نگار)پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے وفد نے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کے مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا۔ وفد نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری کی منظوری کی جائے ۔ادھر پی ڈی اے کی کال پر مطالبات کی منظوری کے لئے ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیاڈاکٹرز سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کر رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی روزانہ کی بنیاد پر پرامن مظاہرے کئے جارہے ہیں۔پی ڈی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ متعدد بار وعدے کئے گئے کہ مسائل حل کئے جائیں گے۔