کراچی (اسٹاف رپورٹر)بفرزون میں گارڈ کی فائرنگ سے 7 سالہ بچی مریم ثاقب کی موت کے واقعے پر سیکیورٹی کمپنی گارڈ سے برآمد اسلحہ کا لائسنس پیش نہ کرسکی اور پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ناکام ہوگئی،ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے بتایا کہ مقدمہ غیرقانونی ہتھیار رکھنے پر درج کیا گیا ہے، ایف ایس ایل کے دوران پتہ چلا کے ہتھیار کا نمبر کچھ اور ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کی رائفل اور پیش کردہ لائنس کے نمبر مختلف ہیں۔