• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری خریدی گئی بسوں کی نئی کھیپ چین سے درآمد کیلئے تیار ہے، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بسوں کی ایک مزید کھیپ، جو ہم نے خریدی تھی، چین سے روانگی کیلئے تیار ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ سندھ کی نگراں حکومت بسوں کی جلد اور بروقت آمد کے لیے فوری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان بسوں کی جلد فراہمی سے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں بہترین اور سستے سفر کا فائدہ ملنا چاہئے۔

ملک بھر سے سے مزید