ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر خٹک کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم جائزہ اجلاس ہوا۔ جس میں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن افسران نے شرکت کی۔کمشنر نے کہا کہ ڈینگی ٹیسٹ ایس او پیز کی خلاف ورزی، غلط انٹری کرنیوالی لیبارٹریوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے تمام نجی لیبارٹری سٹاف کی ٹریننگ کروائی جاچکی ہے۔ ٹریننگ کے باوجود ڈینگی کا شکار مریضوں کی غلط انٹری قابل قبول نہیں، ڈائریکٹر لائسنسنگ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر انور جمجوعہ، فوکل پرسن برائے انسداد ڈینگی مہم ڈاکٹر عطا الرحمن کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، متعلقہ افسران، ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز موجود تھے ۔