• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمات محمدیﷺ پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے:حامد سعید کاظمی

ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان آ ج جس نازکدوراہےپر کھڑا ہے تعلیمات محمدیﷺ پر مکمل طور پر عمل پیرا ہو کر ہی مسائل سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیوڑہ چوک 30 فٹی روڈ بچہ کالونی میں 9ویں سالانہ محفل میلاد مصطفی برائے ایصال ثواب حاجی مقصود احمد مغل مرحوم کے درجات کی بلندی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا،ابوبکر کاشی، ملک کلیم اللہ عطاری ،محمد صادق چشتی قادری، حضرت اللہ خان اور حافظ محمد صدیق نقشبندینے ہدیہ نعت پیش کی۔
ملتان سے مزید