• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ بادشاہ گر ، انہیں سازگار ماحول دیا جائے تو بہترین نتائج دیتے ہیں:سیکرٹری سکولز ایجوکیشن

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سکولز ایجوکیشن جنوبی پنجاب رانا سلیم احمد خان نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ بہترین قابلیت کے حامل اور بادشاہ گر ہیں، انہیں سازگار ماحول اور مواقع دیئے جائیں تو وہ بہترین نتائج دیتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول میں میٹرک امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ اور اساتذہ کرام کے اعزاز میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ملتان سے مزید