• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور لائف کیئر کالج آف نرسنگ میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز)تھیلی سیمیا کا شکار بچوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے فرنٹیئر فانڈیشن کے زیراہتمام لائف کیئر کالج آف نرسنگ میں بلڈ کیمپ لگایا گیا اس دوران نرسز نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے درجنوں بیگز خون عطیہ کئے،اس موقع پر کالج کے پرنسپل محمد داؤد بھی موجود تھے جنہوں نے امراض خون میں مبتلا بچوں کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،دریںاثناء رضا کار تنظیم رائل بلڈ سوسائٹی خیبرپختونخوا چیپٹر کے وفد نے تنظیم کے رہنما امجد خان کی قیادت میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور سنٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں انتقال خون اور دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات و خدمات سے آگاہ کیا۔
پشاور سے مزید