اسلام آباد( رپورٹ:، رانا مسعود حسین) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے زیرالتوا مقدمات کی جلدسماعت کیلئے وکلا سے تجاویز مانگ لیں۔تجاویز کو سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی
عدالت عظمیٰ میں عدالتی نظام میں انصاف کے راستے میں حائل رکاوٹوںکے خاتمہ سے متعلق اجلاس میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی تجاویز کو سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل خصوصی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اجلا س میں سینئنر ترین جج مسٹر جسٹس سردار طارق مسعود ، رجسٹرار جزیلہ اسلم ،پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ہارون الرشید ایڈوکیٹ کی سربراہی میں تمام ممبران اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹر عابد زبیری کی سربراہی میں ایگزیکیٹیو کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔