لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود نیب لاہور کے اہم کیس احتساب عدالتوں میں نہیں بھجوائے جاسکے،ذرائع کیمطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس ، سابق وزیر خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سیلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ریفرنس ، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان و دیگران کیخلاف چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس ، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سمیت دیگر کے خلاف پنجاب یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس اورسابق ڈی جی سپورٹس عثمان انوار کے خلاف پنجاب یوتھ فیسٹیول ریفرنس ا بھی تک بحال نہ ہوئے ہیں۔