• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی کے اساتذہ مارننگ و ایوننگ پروگرامز کی کلاسز اور امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ایک جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز آرٹس آڈیٹوریم (چائینیز ٹیچرز میموریل آڈیٹوریم) میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جامعہ کراچی کی مجموعی صورتحال، تدریس و تحقیق میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے انجمن اساتذہ کے وائس چانسلر کے ساتھ گزشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے متعلق تمام اساتذہ کو آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں ایوننگ کلاسز کا مکمل بائیکاٹ گزشتہ جمعرات سے جاری ہے تاہم انتظامیہ نے اب تک ایوننگ پروگرام کے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔