اسلام آباد(آئی این پی ) پشاور میں غیرملکی سیاحوں سے چھیڑ چھاڑ اور جنسی ہراسانی پر ہوٹل کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر فوٹوز اور ویڈیو وائرل ہونے اور لوگوں کی شکایت پر ہوٹل مالک کو گرفتار کیا۔ پشاور میں تکہ کڑاہی کے ایک ہوٹل پر غیر ملکی سیاحوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں لوگوں نے پولیس کو ہوٹل مالک کی غیرملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کی شکایت کی ہے۔