• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک ریاض کی طرف سے گمبٹ میں 19 ویں بحریہ دستر خوان کا آغاز

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ریاض ملک کی ہدایت پر ملک بھر میں بحریہ دستر خوانوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔بیک وقت ساڑھے 3سو سے زائد افراد کے بیٹھے کی گنجائش والا سندھ کا سب سے بڑادستر خوان ہے گمز میں روزانہ مفت علاج کیلئے 6ہزار سے زائد مریض اور لواحقین کیلئے دسترخوان گرانقدر تحفہ ہے اسکی وجہ ملک میں حد درجہ کی مہنگائی ہے‘ محدود اور کم آمدنی والے عوام کو تین وقت پیٹ بھر کر اعلیٰ معیار کا کھانا میسر کرنا ہے۔ پشاور سے کراچی تک اس وقت بحریہ ٹائون کے 18سے زائد شہروں میں دستر خوان سالہا سال سے کام کر رہے ہیں۔ صرف سندھ میں 11بحریہ دستر خوان صبح‘ دوپہر اور شام کو کھانا عوام کو مہیا کر رہے ہیں۔ 22ستمبر جمعہ کو سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے گمبٹ میں بحریہ دستر خوان کا باوقار اور شاندار آغاز کیا گیا۔ گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سے ملحقہ ہسپتال کے مریض‘ تیمار داروں اور عام شہریوں کیلئے ایک گرانقدر تحفہ ہے جہاں بیک وقت ساڑھے 3سو سے زائد افراد باوقار انداز میں بیٹھ کر کسی اچھے ریسٹورنٹ کے معیار کا کھانا کھانے لگے ہیں۔ روزانہ متعدد شفٹوں کے ذریعے خیرپور کے دستر خوان میں ہزاروں افراد کو دوپہر اور رات کا کھانا مفت فراہم کیا جائیگا۔ چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین کی خواہش کے مطابق بحریہ ٹائون کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے کھلے ہیں تاکہ ہر کوئی صاف ستھرے ماحول میں عزت اور سہولت کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھا سکے۔ 19ویں بڑے دستر خوان سے کھانا کھانے والے شہری انعام ملک کا کہنا تھا کہ ’’ہر شے بہت مہنگی ہے‘ جب یہ پتہ چلا کہ بحریہ ٹائون گمبٹ میں دو وقت کا معیاری اور صحت بخش کھانا مفت فراہم کریگا تو بہت خوشی ہوئی کیونکہ اس سے میری کافی بچت ہو جائیگی جو گائوں میں میرے بچوں کے کام آئے گی‘‘ پندرہ سو بستر پر مشتمل گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز جہاں روزانہ چھ ہزار کے لگ بھگ او پی ڈی میں فری معائنہ ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید