کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے تدریسی عمل کا مکمل بائیکاٹ کردیا، جس کے باعث جامعہ کراچی بند ہے اور طلبا و طالبات کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا صبح اور شام کی کلاسوں کا بائیکاٹ برقرار ہے ، انجمن اساتذہ نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کلاسوں کے بائیکاٹ جاری رہے گا۔اساتذہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے یونیورسٹی کے انتظامی بحران کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا اساتذہ نے آج سے صبح کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ بقایاجات کی ادائیگی کیلئے شام کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا آج نواں دن ہے اور صبح کی کلاسوں کے بائیکاٹ کا آج پہلا دن ہے۔