• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ‘ وزیراعظم کی کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات نہ ہوسکی

نیویارک (تجزیہ/عظیم ایم میاں)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی صدر جوبائیڈن کے استقبالیہ میں دیگر سر براہان وفود کے ساتھ شرکت کے علاوہ تا حال کسی امریکی عہد یدارسے ملاقات نہیں ہوسکی ہے ۔ 

کونسل آف فارن ریلیشنز سے خطاب کے دوران انوارالحق نے نگراں حکومت کے جواز کو اپنی ڈھال بنالیا ‘ انہوں نے اپنے نگران وزیراعظم ہونے کی پوزیشن کا اعترافی حوالہ دیکر انتخابات کے حوالے سے مزید سوالات سے خود کو بچالیا‘ وزیراعظم کی اس پروگرام میں پر فارمنس کو متوازن اور اختلافی سوال و جواب سے بچاؤ کی حکمت عملی پرمبنی قرار دیا جا سکتا ہے ۔ 

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز سے خطاب اور سوال و جواب کے پروگرام میں شرکت کی ۔ 

نگراں وز یراعظم نے اپنے خطاب میںکشمیر کا ذکر بھی کیا اور پاک امریکہ تعلقات کے بارے اظہار خیال کرتے ہوئے تجارت تعلیم جمہوری اقداراوردیگرشعبوں سمیت گرین الائنس کے اشتراک کا ذکر کیا انہوں نے پاک امریکہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے گہرے تعلقات کا ذکر کیا البتہ مشکل مراحل کے ذکر سے گریز کیا ۔

 ایک دلچسپ پہلو یہ تھا کہ کینیڈا میں سکھ شہری کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ملوث ہونے اور عالمی سطح پر بھارت اور اسکی حامی لابی کو جس پر یشانی کا سامنا ہے اس کے باعث بھارتی لابی کی جانب سے نگران وزیراعظم کو کسی مخالفانہ سوال کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔

اہم خبریں سے مزید